آئی سی سی ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے لحاظ سے اہم مانے جا رہے ایشیا کپ میں ہندستانی ٹیم بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغازکرنے اترے گی۔
ٹوئنٹی 20 میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندستان نے حال ہی میں سری لنکا اور اس سے پہلے آسٹریلیا کو اسی کی زمین پر شکست دی
ہے اور وہ بلند حوصلے کے ساتھ ایشیا کپ میں اتر رہی ہے جس میں آٹھ مارچ سے ہندستان کی میزبانی میں شروع ہو رہے آئی سی سی عالمی کپ سے پہلے آخری پریکٹس ٹورنامنٹ بھی مانا جا رہا ہے۔
ٹیم انڈیا اس وقت اپنی فارم میں بھی ہے اور اس کے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا تال میل بھی ہے۔